لاگ ان کریں
پن کوڈ کی تصدیق

تصدیقی کوڈ صرف آپ کے واٹس ایپ یا موبائل ایس ایم ایس پر بھیجا جاتا ہے۔ براہ کرم وہیں سے دیکھ کر نیچے درج کریں۔

پن نہیں ملا؟

تصدیقی کوڈ

تصدیقی کوڈ صرف آپ کے واٹس ایپ یا موبائل ایس ایم ایس پر بھیجا جاتا ہے۔ براہ کرم وہیں سے دیکھ کر نیچے درج کریں۔

کوڈ نہیں ملا؟

ٹرانزیکشن پن

Kissan.pk پر خریداری کے لیے اپنا نیا ذاتی پن بنائیں۔

کامیابی!
مبارک ہو!
آپ خودکار طور پر ہوم پیج پر بھیجے جائیں گے...

فرٹیلائزر مارکیٹ اپ ڈیٹ - اگست 2026

فرٹیلائزر مارکیٹ اپ ڈیٹ

اگست 2026

شدید مون سون بارشوں، لاجسٹک مسائل اور بعض فرٹیلائزر پلانٹس کی عارضی بندش کے باعث اگست 2026 میں یوریا آف ٹیک میں 14% جبکہ DAP سیلز میں 10% کمی ریکارڈ ہوئی۔

تاہم 2026 کے پہلے 8 ماہ کی مجموعی یوریا اور DAP کھپت گزشتہ سال کے تقریباً برابر رہی، جو فرٹیلائزر مارکیٹ کی بنیادی مضبوطی کو ظاہر کرتی ہے۔

ربیع سیزن 2026-27 کیلئے اہم اپ ڈیٹ

حکومت پاکستان نے آئندہ ربیع سیزن کیلئے فرٹیلائزر کی بلا تعطل دستیابی، مناسب بفر اسٹاکس اور پلانٹس کے مسلسل آپریشنز پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ ساتھ ہی جدید ٹیکنالوجی، کلائمیٹ سمارٹ فارمنگ، واٹر مینجمنٹ اور زرعی پیداواری صلاحیت بڑھانے کے پروگرامز پر بھی کام جاری ہے۔

ڈیلرز کیلئے اہم تجاویز

• یوریا اور DAP کا مناسب اور متوازن اسٹاک برقرار رکھیں۔
• بارشوں کے باعث مؤخر ہونے والی ڈیمانڈ کیلئے پہلے سے تیاری کریں۔
• کسانوں سے مسلسل رابطہ رکھیں اور بروقت دستیابی یقینی بنائیں۔
• متوازن کھادوں کے استعمال سے متعلق آگاہی بڑھائیں۔
• محکمہ زراعت اور مقامی انفلوئنسر فارمرز کے ساتھ روابط مضبوط کریں۔
• مارکیٹ، سپلائی اور قیمتوں کی بروقت معلومات شیئر کریں۔
• فارمر میٹنگز، میگا گیدرنگز اور ڈیمونسٹریشن سرگرمیوں میں فعال کردار ادا کریں۔

یاد رکھیں

"ایک کامیاب ڈیلر صرف کھاد فروخت نہیں کرتا بلکہ کسان کو بہتر فیصلوں اور بہتر پیداوار کی طرف رہنمائی بھی فراہم کرتا ہے۔"

آئیں مل کر ربیع سیزن 2026-27 کو کامیاب بنائیں۔

www.kissan.pk